موسم سرما اپنے عروج پر ہے اور ہرسو ٹھنڈی و خشک ہواؤں کا راج ہے، ہوا میں نمی کم ہونے کی وجہ سے جلد خشک ہوکر پھٹنے لگتی ہے انہیں میں نرم ونازک ہونٹ بھی شامل ہیں۔
ہونٹ ہمارے جسم کا ایک بہت حساس حصہ ہے یہ حرارت ذائقہ اور دیگر غذائی کیفیات تک کو بھانپ لیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سردیاں انہیں بہت زیادہ متاثر کرتی ہیں تو اس موسم میں ہونٹوں کو پھٹنے سے کیسے بچائیں؟
نیو یارک شہر کی ماہر امراض جلد ڈاکٹر مارک اسٹروئم کا کہنا ہے کہ آپ اس سادہ ترین عمل سے خشک ہونٹوں سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا پاسکتے ہیں، چاہے موسم کتناہی سرد اور خشک کیوں نہ ہو۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ ہمارے ہونٹ جسم کے باقی حصوں کے مقابلے میں بہت زیادہ جلدی خشک ہو جاتے ہیں، اور اس کی ایک وجہ تیل کے غدود کا نہ ہونا ہے۔ یہ غدود سیبم پیدا کرتے ہیں، اور حالانکہ سیبم مہاسوں، سیاہ دھبوں اور چمکدار بالوں جیسے مسائل کا سبب بن سکتا ہے، تاہم یہ ہماری جلد کو نم رکھتا ہے۔
ہونٹ خشک ہونے کی دوسری وجہ اس کی جلد کا پتلا ہونا ہے کیونکہ اس میں کیراٹن نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے یہ پانی کو زیادہ دیر تک برقرار نہیں رکھ پاتا۔
ڈاکٹر مارک اسٹروئم کا کہنا ہے کہ کچھ لپ بام میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو جلد کی خشکی میں مزید اضافہ کرتے ہیں، تاہم وہ مشورہ دیتے ہیں کہ ہونٹوں پر ہائیلورونک ایسڈ کا ایک قطرہ لگائیں اور اسے خشک ہونے دیں۔
ہائیلورونک ایسڈ ایک ہیومیکٹنٹ ہے، یعنی یہ جلد کو پانی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ اکثر اینٹی ایجنگ مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے کیونکہ خشک جلد تیزی سے عمر بڑھتی ہے، اس لیے یہ ٹپ آپ کے ہونٹوں کو زیادہ دیر تک جوان رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔
اسٹروئم مشورہ دیتے ہیں کہ آپ اپنے ہونٹوں پر پیٹرولیم جیلی، جیسے کہ ویسلین، کا ایک موٹی لیئر لگائیں، پیٹرولیم جیلی ایک اوکلیوس ہے، یعنی یہ نمی کو بند کرنے کے لیے ایک رکاوٹ بناتی ہے، یہی وجہ ہے کہ آپ رات بھر ہونٹوں پر پیٹرولیم جیلی لگاکر رکھیں اس سے نہ صرف ہونٹوں کی نمی برقرار رہتی ہے بلکہ یہ خشک موسم میں پھٹنے سے بھی بچاتی ہے۔