سام سنگ گیلکسی اے 16 کی قیمت اور فیچرز، جون 2025 اپڈیٹ

سام سنگ گیلکسی اے 16 کی قیمت اور فیچرز، جون 2025 اپڈیٹ

سام سنگ گیلکسی اے 16 جون 2025 میں پاکستان میں ایک بجٹ فرینڈلی اور فیچر رچ اسمارٹ فون کے طور پر دستیاب ہے۔ یہ ماڈل ان صارفین کے لیے ہے جو کم قیمت میں اچھی کارکردگی چاہتے ہیں۔

گیلکسی اے 16 جدید ڈیزائن اور قابل اعتماد کارکردگی کے ساتھ متوسط طبقے کے صارفین میں مقبول ہورہا ہے۔ کمپنی نے اس ماڈل میں کیمرہ، بیٹری اور اسٹوریج پر خصوصی توجہ دی ہے۔

قیمت اور دستیابی

سام سنگ گیلکسی اے 16 کی قیمت اس وقت 59,999 روپے ہے، یہ فون پاکستان میں تمام بڑے ریٹیلرز اور آن لائن اسٹورز پر دستیاب ہے۔

کیمرہ اور فوٹوگرافی فیچرز

اس فون میں ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ موجود ہے جو 50MP (مین) + 5MP (الٹرا وائیڈ) + 2MP (ڈیپتھ) پر مشتمل ہے۔ واضح، شارپ اور رنگوں سے بھرپور تصاویر لینے کے لیے یہ کیمرہ بہترین ہے۔

بیٹری اور پرفارمنس

سام سنگ گیلکسی اے 16 میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری دی گئی ہے۔ یہ فون روزمرہ کے استعمال کے لیے بھرپور بیک اپ فراہم کرتا ہے۔

ڈیزائن اور ڈسپلے

فون میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے شامل ہے جو فلمیں دیکھنے اور گیم کھیلنے میں اچھا ویژوئل تجربہ دیتا ہے۔ اس کا سلم اور ماڈرن ڈیزائن اسے ہاتھ میں تھامنے میں بھی آرام دہ بناتا ہے۔

ریم اور اسٹوریج

سام سنگ گیلکسی اے 16 میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔ یہ صارفین کو تیز رفتار ایپ لانچنگ اور کافی ڈیٹا اسٹوریج کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

کیا یہ خریدنے کے قابل ہے؟

اگر آپ 60 ہزاتر روپے سے کم بجٹ میں ایک بھروسہ مند برانڈ کا جدید فون چاہتے ہیں تو گیلکسی اے 16 ایک بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔ اس کی بیٹری، ریم، کیمرہ اور قیمت اسے اپنی کیٹیگری میں نمایاں بناتے ہیں۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں