رات بے وقت بھوک کی اصل وجہ بھی جان لیں

رات بے وقت بھوک کی اصل وجہ بھی جان لیں

رات بے وقت بھوک کی اصل وجہ بھی جان لیں

رات بے وقت بھوک کی اصل وجہ بھی جان لیں

بوریت، نیند کی کمی، دن میں کم کھانا، اور ذہنی دباؤ رات کے کھانے کی خواہش پیدا کر سکتے ہیں۔ بعض غذاؤں کو محدود کرنے سے بھی دن کے باقی حصے میں cravings بڑھ سکتی ہیں۔ رات کی بے وقت بھوک  سے بچنے کے لیے کوشش کریں کہ دن بھر متوازن غذا کھائیں، رات میں مناسب نیند لیں، ذہنی دباؤ کا انتظام کریں اور پانی پیتے رہیں۔

یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ رات سونے سے تین سے چار گھنٹے پہلے اسنیکس کھانے سے منع کیا جاتا ہے، کیونکہ اس سے تیزابیت بڑھ سکتی ہے۔ اگر آپ رات کو کچھ کھانا بھی ہے تو  کوشش کریں کہ ہلکے پروٹین، فائبر سے بھرپور سالم اناج، اور کم تیزابیت والے پھل جیسے سیب، کیلے، اور خربوزے کا انتخاب کریں۔

رات سونے کے دوران سر کو کم از کم چھ انچ بلند رکھنا بھی تیزابیت کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس سے ہضم شدہ کھانا آپ کی ایسوفیگس میں واپس جانے سے روکتا ہے۔

سونے کے قریب کچھ خاص غذا کھانے سے ہاضمے میں مشکلات اور تیزابیت ہو سکتی ہے، جو نیند میں خلل کا سبب بن سکتی ہے۔

 عام تیزابیت بڑھانے والی غذاؤں میں سٹرس پھل جیسے لیموں، نارنگی، پیزا، ٹماٹر، اور ٹماٹو ساس، کیفین، چاکلیٹ، لہسن، تلی ہوئی غذائیں، مکمل چکنائی والی ڈیری مصنوعات، چکنی غذائیں، پودینہ، پیاز، مصالحے دارکھانے شامل ہیں، اس کے علاوہ کاربوہائیڈریٹس اور میٹھے کھانے جیسے چپس، کینڈی، اور آئس کریم بھی بلڈ شوگر کی سطح میں اتار چڑھاؤ کا سبب بن سکتے ہیں، جس سے نیند کا دورانیہ متاثر ہو سکتا ہے۔

اگر آپ کو رات میں بھوک لگتی ہیں، تو صحت مند اسنیکس جیسے دہی، پھل، خشک میوہ جات، یا سالم اناج کا انتخاب کریں، بجائے چپس، میٹھے، اور تلی ہوئی خوراک کے۔

کوشش کریں کہ رات میں جس بھی غذا کا انتخاب کریں 340 کیلوریز سے کم کا ہدف رکھیں۔ اگر آپ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو کم کیلوری والے اسنیکس جیسے پاپ کارن اور بیریاں بہترین اختیارات ہیں، جو آپ کو کم مقدار میں بھی سیر کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں