دنیا کے پہلے انڈور ورٹیکل فارم کا کامیاب تجربہ، ہرسال کتنی بیریز پیدا ہوسکے گی

دنیا کے پہلے انڈور ورٹیکل فارم کا کامیاب تجربہ، ہرسال کتنی بیریز پیدا ہوسکے گی

دنیا کے پہلے انڈور ورٹیکل فارم کا کامیاب تجربہ، ہرسال کتنی بیریز پیدا ہوسکے گی

دنیا کے پہلے انڈور ورٹیکل فارم کا کامیاب تجربہ، ہرسال کتنی بیریز پیدا ہوسکے گی

دنیا میں بڑھتی ہوئی غذائی ضروریات کے پیش نظر ماحولاتی چیلنجز سے پاک،  بہتر، پائیدار اور سستی غذائی پیداوار کے لیے کئی طرح کے اقدامات کیے جارہے ہیں ان ہی میں انڈور ورٹیکل فارم بھی شامل ہے۔

ویرجینیا کے شہر ریچمنڈ میں دنیا کے پہلے انڈور ورٹیکل فارم کا افتتاح کیا گیا ہے جو کہ غذائی پیداوار بڑھانے میں ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ اس کی حمایت ایک بین الاقوامی سائنسدانوں کی ٹیم نے کی ہے جو اس نئے زراعتی طریقے کو عالمی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔

اس پلانٹی ریچمنڈ فارم کا مقصد 30 فٹ (9 میٹر) اونچے ٹاورز میں چار دیواری کے اندر عمودی طور پر 4 ملین پاؤنڈ (1.8 ملین کلوگرام) اسٹرابیری پیدا کرنا ہے، یہ ٹاورز  40,000 مربع فٹ یعنی ایک ایکڑ سے بھی کم جگہ گھیرتے ہیں تاہم اتنی مقدار میں اسٹرا بیری پیدا کرنے کے لیے ایک وسیع رقبہ درکار ہے۔

اس طرح کی چار دیواری میں عمودی زراعت اب تک زیادہ تر سلاد کے پتوں تک محدود تھی، تاہم اس نئی تکنیک کے استعمال سے دوسرے کئی پھلوں کا اگانا آسان ہوگا۔

اسٹرابیری کے ان ٹاورز  کو  12 الگ الگ کمروں میں رکھا گیا، اور ان تمام کمروں میں درجہ حرارت، روشنی اور نمی کو کنٹرول کیا گیا، اور پودوں کی پولینیشن بھی مکھیوں سے زیادہ موثر طریقے سے انجینئر کی گئی ہے، کمپنی کا ماننا ہے کہ اس سے پھلوں میں زیادہ یکسانیت آئے گی اور خرچ کم ہوگا۔

ریچمنڈ فارم روایتی زراعت کی نسبت 97کم زمین اور 90کم پانی استعمال کرتا ہے، اس کے علاوہ کیڑے مار ادویات کے استعمال کو بھی ختم کرتا ہے، اور کنٹرولڈ ماحول اور مختصر سپلائی چین فصلوں کے لیے بیماری کے خطرے کو بھی کم کرے گی۔

کمپنی کے مطابق، عالمی کمپنی ڈریسکولز کی اسٹرابیری 2025 کے اوائل میں گروسری اسٹورز پر دستیاب ہوگی۔

اس عمودی فارم کا افتتاح کئی سالوں کی سائنسی تحقیق کا نتیجہ ہے، جس میں عالمی ٹیموں نے حصہ یا ہے، جن میں یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ، میکوری یونیورسٹی، ویگننگن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف فلوریڈا، یونیورسٹی آف باسک کنٹری، CAS سینٹر برائے مالیکیولر پلانٹ سائنسز اور شنگھائی انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ فزیالوجی شامل ہیں۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں