خوشبو بھی شفا بھی دارچینی کے حیران کن فائدے جو آپ کو چونکا دیں

خوشبو بھی شفا بھی دارچینی کے حیران کن فائدے جو آپ کو چونکا دیں

خوشبو بھی شفا بھی دارچینی کے حیران کن فائدے جو آپ کو چونکا دیں

صحت و صفائی سے جڑے کئی مسائل میں بھی مددگار سمجھی جاتی ہے

باورچی خانے میں موجود ایک سادہ سا مسالا، مگر خصوصیات ایسی کہ صدیوں سے طبِ مشرق و مغرب میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ دارچینی نہ صرف کھانوں کی خوشبو اور ذائقے کو دوبالا کرتی ہے بلکہ صحت و صفائی سے جڑے کئی مسائل میں بھی مددگار سمجھی جاتی ہے۔

بیماریوں سے تحفظ میں معاون

ماہرین غذائیت کے مطابق دارچینی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو جسم کو مضر اجزا کے اثرات سے بچانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ باقاعدہ اور متوازن مقدار میں استعمال قوتِ مدافعت کو سہارا دے سکتا ہے۔

جلدی مسائل کا قدرتی حل

مچھر یا کیڑے کے کاٹنے سے ہونے والی جلن میں دارچینی کو شہد کے ساتھ ملا کر لگانے سے آرام مل سکتا ہے۔ اسی طرح کیل مہاسوں کے لیے دارچینی، جائفل اور شہد کا آمیزہ بطور ماسک استعمال کیا جائے تو جلد صاف اور شاداب محسوس ہو سکتی ہے۔

درد میں سکون

گردن یا کندھوں کے کھچاؤ میں گھریلو ٹوٹکوں کے طور پر دارچینی، لونگ اور چاول کو گرم کر کے کپڑے میں باندھ کر متاثرہ حصے پر رکھنے سے حرارت اور مہک سکون کا احساس دلا سکتی ہے۔

معدے کے لیے مفید

بدہضمی، گیس یا پیٹ پھولنے کی شکایت ہو تو کھانے میں دارچینی شامل کرنا یا بعد ازاں اس کا ہلکا سا ٹکڑا چبانا مفید سمجھا جاتا ہے۔ یہ نظامِ ہاضمہ کو متوازن رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔

گھر کی صفائی اور تازگی

چیونٹیوں سے نجات کے لیے ان کے داخلے کی جگہوں پر دارچینی کا سفوف چھڑک دینا ایک سادہ مگر مؤثر طریقہ مانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سانس کی ناگوار بو کم کرنے کے لیے بھی دارچینی کا چھوٹا ٹکڑا چوسنا فائدہ مند ہو سکتا ہے۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں