جی آئیکن میں 10 سال بعدپہلی بڑی اپ ڈیٹ پرگوگل صارفین کی عمومی رائے!

جی آئیکن میں 10 سال بعدپہلی بڑی اپ ڈیٹ پرگوگل صارفین کی عمومی رائے!


جی آئیکن مین اپ ڈیٹ

جی آئیکن/ فوٹو گوگل

گوگل نے 2015 کے بعد اپنی جی آئیکن میں پہلی بڑی اپ ڈیٹ کردی ہے،یہ اپ ڈیٹڈنیا لوگو20 مئی کوہونے والی گوگل کی سالانہ کانفرنس 2025 سے پہلے متعارف کروایا گیا ہے۔

پہلے والا جی آئیکن  لوگو ٹھوس  رنگوں پر مبنی تھالیکن نئے اپ ڈیٹڈ ڈیزائن میں گوگل کے روایتی 4رنگ سرخ،پیلے، سبز اور نیلے کا استعمال کیاگیاہے۔

جی آئیکن کے یہ تمام رنگ ایک دوسرے میں دھیرے دھیرے گھلتے ہوئے نظر آتے ہیں۔اسے “گریڈینٹ ڈیزائن” کہا جاتاہے۔

گوگل نے نئے اپ ڈیٹڈ لوگو کے حوالے سے کیا کہا ہے

اس حوالے سے گوگل انتظامیہ کا کہناہے کہ یہ نیا اندا مصنوعی ذہانت پرمبنی سروسزجو Gemini ودیگر فیچرزکے ساتھ بہترمطابقت رکھتااورجدید وژن کو ظاہر کرتا ہے۔

گوگل چاہتا ہے کہ اس کی تمام سروسزایک جیسی دکھائی دیں چاہے وہ موبائل اسکرین ہو یا ڈیسک ٹاپ یہ تبدیلی اس لئے بھی ضروری ہے کہ اسے جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جاسکے۔

جی آئیکن

مصنوعی ذہانت  اوردیگر مختلف ڈیوائسز کے درمیان ربط پر گوگل کی جانب سے زیادہ توجہ دی جار ہی ہے جس کے  اس لئے اس  لوگو کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے ۔

عمومی رائے

اس سلسلے میں گوگل کے صارفین کی مختلف آرا ہے بعض کا کہناہے کہ جدید مصنوعی ٹینکالوجیز خصوصی طور پر اے آئی فیچرز سے لاحق خطرات کے سبب یہ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

بعض دیگر صارفین کاکہناہے کہ مستقبل میں  گوگل  کی جانب سے لوگونہیں کچھ فیچرزمیں بھی بڑی  اپڈیٹس کی جانے والی ہیں۔

جی آئیکن

یہ جی آئیکن لوگو کہاں دکھائی دے گا؟

نیا جی آئیکن لوگو فی الحال صرف گوگل سرچ ایپ (ورژن 16.18 بیٹا)میں  ہوگاچاہے وہ اینڈرائیڈ ہو یا آئی فون جبکہ موبائل ہوم اسکرین پربھی نظر آئے گا۔

فی الحال  گوگل کی جانب سے یہ نہیں بتایاگیا کہ کروم، میپس یا دوسری ایپس کے لوگوز میں بھی یہی تبدیلی آئے گی یا نہیں۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں