بیرون ملک سے موبائل فونز لانے پر عائد ٹیکسز کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم بیان

بیرون ملک سے موبائل فونز لانے پر عائد ٹیکسز کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم بیان

بیرون ملک سے موبائل فونز لانے پر عائد ٹیکسز کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم بیان

بیرون ملک سے موبائل فونز لانے پر عائد ٹیکسز کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر عائد ٹیکسز کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان میں درآمدی موبائل فونز پر سے ٹیکس ہٹانے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صرف اوورسیز پاکستانیوں کو ان ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا، غیر پی ٹی اے موبائل صارفین اپنے آلات کو صرف سم کارڈ ڈال کر دوبارہ شروع کر کے عارضی طور پر رجسٹر کر سکتے ہیں۔

حکومت کی جانب سے ’ڈیوائس آئیڈنٹی فکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم‘ کے نام سے ایک سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے غیر تصدیق شدہ موبائل فونز کو سیلولر نیٹ ورکس پر بلاک کیا جا سکے گا۔

جاری کردہ بیان کے آخر میں پی ٹی اے نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپ ڈیٹس کے لیے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اور غیر تصدیق شدہ معلومات کو پھیلانے سے گریز کریں۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں