برطانیہ میں شاہی گھوڑے نے خاتون سیاح کو کاٹ لیا

برطانیہ میں شاہی گھوڑے نے خاتون سیاح کو کاٹ لیا

یوکے اردو نیوز،25جولائی: برطانیہ میں بادشاہ کے محافظ گھوڑے نے خاتون سیاح کو بازو پر کاٹ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ رنگ کی شرٹ میں ملبوس خاتون سیاح شاہی گھوڑے کے ساتھ تصویر بنوا رہی تھیں تو اچانک گھوڑے نے ان کے بازو پر کاٹ لیا جس کے بعد وہ چلائیں اور فوراََ لڑکھڑاتے ہوئے گھوڑے سے دور بھاگیں۔جس کے بعد خاتون سیاح کو آس پاس موجود دیگر سیاحوں نے پکڑ کر سنبھالا لیکن درد کی شدت کی وجہ سے وہ زمین پر گر کر بے ہوش ہوگئیں۔

دوسری جانب لوگوں کو گھوڑے کے نزدیک آنے پر خبردار کرنے کے لیے دیوار پر سائن بورڈ بھی لگا ہوا ہے جسے خاتون سیاح نے نظر انداز کیا۔

برطانیہ میں شاہی گھوڑے کے ساتھ سیاحوں کو تصاویر کھینچنے کی اجازت ہے لیکن مسلح افسران سیاحوں کے ان گھوڑوں کے بہت زیادہ قریب آنے سے منع کرتے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں