اے آئی ویک پاکستان کوعالمی اے آئی ایکوسسٹم میں جڑنے میں معاون ثابت ہوگا، شزافاطمہ
وفاقی وزیربرائے آئی ٹی شزافاطمہ رواں سال کی سب سے بڑی مصنوعی ذہانت اورٹیکنالوجی شوکیس کی افتتاح کر دیا
وفاقی وزیربرائے آئی ٹی شزافاطمہ نے کہا کہ اے آئی ویک پاکستان کوعالمی اے آئی ایکوسسٹم میں جڑنے میں معاون ثابت ہوگا۔
وفاقی وزیربرائے آئی ٹی شزافاطمہ رواں سال کی سب سے بڑی مصنوعی ذہانت اورٹیکنالوجی شوکیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی کوعام فہم بناکراس کے عملی استعمال کومختلف شعبوں تک وسعت دی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت پرمحض گفتگوکے بجائے عملی نفاذکی جانب پیش رفت ناگزیرہے، جبکہ انڈس اے آئی پالیسی، صنعت اورٹیلنٹ کویکجاکرنے کا سبب بنے گا، اے آئی ویک پاکستان کوعالمی اے آئی ایکوسسٹم میں جڑنے میں معاون ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جوہری توانائی اور مصنوعی ذہانت کا ملاپ، ٹیکنالوجی کی نئی دنیا
شزافاطمہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انڈس اے آئی پاکستان کومؤثراورمعتبرشراکت دارکے طورپراجاگرکرے گا، مختلف شعبوں میں بروقت سرمایہ کاری کامیاب مستقبل کی بنیادہوگی۔
انہوں نے کہاکہ مستقبل میں اے آئی ایک بنیادی اورناگزیرعنصربننے جارہا ہے، انڈس اے آئی ویک کا مقصد مصنوعی ذہانت سے متعلق آگاہی دیناہے۔
شزا فاطمہ نے مزید کہا کہ ہم نے معرکہ حق میں بھارت کوشکست دیا، افواج پاکستان نے معرکہ حق میں بہترین صلاحیت کامظاہرہ کیا، نوجوان ہماراسب سے بڑاسرمایہ ہیں۔
