ایکس (ٹوئٹر) میں اب کیا تبدیلی کی جارہی ہے؟

ایکس (ٹوئٹر) میں اب کیا تبدیلی کی جارہی ہے؟

ایکس (ٹوئٹر) میں اب کیا تبدیلی کی جارہی ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) میں اب تک کی بڑی تبدیلی کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایکس کے مالک ایلون مسک اس پلیٹ فارم کے بلاک بٹن کو پسند نہیں کرتے جس کی وجہ سے کمپنی کی جانب سے اس فیچر میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابھی جب ایکس صارفین جب کسی اکاؤنٹ کو بلاک کرتے ہیں تو اس کی پوسٹس پر ریپلائی کر سکتے ہیں، مگر بلاک صارف کو وہ پیغامات نظر نہیں آتے۔

مگر کمپنی کی جانب سے اب فیچر کو تبدیل کیا جا رہا ہے جس کے بعد بلاک ہونے والا فرد بھی ان ریپلائیز کو دیکھ سکے گا۔

یہ تبدیلی بلاک فیچر کو اپنے اصولوں کے مطابق ڈھالنے کے عزم کے تحت کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ ایلون مسک متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ وہ بلاک فیچر کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں