ایڈوینچر گیم جی ٹی اے 6 کب ریلیز کیا جائے گا؟ تاریخ سامنے آگئی

ایڈوینچر گیم جی ٹی اے 6 کب ریلیز کیا جائے گا؟ تاریخ سامنے آگئی


ایڈوینچر گیم جی ٹی اے 6 کب ریلیز ہوگا

ایڈوینچر گیم جی ٹی اے / لوگو فوٹو

معرف ایڈوینچر  ویڈیو گیم جی ٹی اے 6 کب ریلیز کیا جائے گا ؟  انتظامیہ کی جانب سے اعلان کردہ تاریخ سامنے آگئی۔

 

ایڈوینچر گیم جی ٹی اے 6 طویل تاخیر کے بعد اب 26 مئی 2026 کو ریلیز کیاجارہاہے، جس کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے

گیم ڈیولپرروک اسٹار کی جانب سے ایڈوینچر گیم جی ٹی اے 6  کی ریلیز کا بالآخر اعلان کردیا گیا، اس سے قبل یہ گیم 2025 میں ریلیز کیاجانا تھا تاہم اس میں تاخیر ہوگئی۔

ایڈوینچر گیم گرینڈ ٹھیفٹ آٹو کے شائقین اس کے نئے ورثن کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ۔

 

اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے ایڈوینچر گیم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے روک اسٹار نے شائقین سے تاخیر پر معذرت کی اورکہاکہ اس گیم میں شائقین کی دلچسپی نے ہماری ٹیم کوبہت متاثر کیا۔

روک اسٹار کی جانب سے کہاگیاکہ گیم کے نئے وزثن میں ہم نے کوشش کی ہے کہ یہ سیریز آپ سب کی توقعات سے بڑھ کر ثابت ہو،اس کو بہتر اور معیاری بنانے کےلئے ہمیں مزید کچھ وقت درکار ہے ۔

گیم انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد ہی شائقین کے لئے جاری کردی جائیں گے ۔

واضح رہے کہ اس گیم کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتہائی پسند کیا جاتا ہے اور ایڈرائیڈروائڈ ورژن کے سبب اس میں شائقین کی دلچسپی میں تییزی سے اضافہ ہورہاہے ۔

پب جی اورفری فائر جیسے گیمز کے ساتھ ساتھ اس گیم کوبھی پوری دنیا میں کھیلا اور پسند کیا جاتاہے ، شائقین طویل عرصے سے اس کی ریلیز کے منتظر تھے ۔

اب آفیشلی اعلان میں مزید ایک سال انتظار کے سبب شائقین کی بڑی تعداد مایوس ہوئی ہے مگر معیاری گیم کے لئے بیشتر شائقین نئی تفصیلات کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

امید کی جارہی ہے کہ اگلے سال یہ گیم اپنی اعلان کردہ تاریخ پر ریلیز کردیاجائے گا۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں