ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور بڑی تبدیلی کردی

ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور بڑی تبدیلی کردی

ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور بڑی تبدیلی کردی

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر میں ایک اور بڑی تبدیلی کردی ہے۔

حال ہی میں ایلون مسک نے نیلے رنگ کے دائرے میں سفید رنگ والے ایکس کے لوگو کی تصویر کے ساتھ جاری اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ ’تمام اہم سسٹمز اب ایکس ڈاٹ کام پر ہیں‘۔

یعنی ٹوئٹر ڈاٹ کام کی بجائے اسے ایکس ڈاٹ کام کر دیا گیا ہے۔

اب اگر صارفین ٹوئٹر ڈاٹ کام لکھ کر انٹر کا بٹن دبائیں گے تو ویب براؤزر آپ کو ایکس ڈاٹ کام کی جانب ری ڈائریکٹ کردے گا۔

ایسا کرنے پر ایکس لاگ ان پیج کے نیچے ایک میسج بھی لکھا نظر آئے گا، جس پر صارفین کو یو آر ایل میں تبدیلی سے آگاہ کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی جائے گی کہ ان کی پرائیویسی اور ڈیٹا پروٹیکشن سیٹنگز میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد ایلون مسک نے اس پلیٹ فارم میں متعدد تبدیلیاں کی ہیں۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں