اگر چاند غائب ہو جائے تو کیا ہوگا؟

اگر چاند غائب ہو جائے تو کیا ہوگا؟

اگر چاند غائب ہو جائے تو کیا ہوگا؟

چاند کے حوالے سے سائنسدانوں نے ایک بہت ہی دلچسپ بات کہی ہے کہ اگر چاند غائب ہوجائے تو کیا ہوگا، یہ بات اسپیس ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ پر شائع ہوئی ہے اس رپورٹ کے مطابق چاند جوکہ زمین کا سیٹ لائٹ ہے ساڑھے چار ارب سال پہلے وجود میں آیا تھا۔

چاند کے وجود میں آنے کا واقعہ بھی خاصا حیران کن ہے۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ چاند ایک بہت بڑے تصادم کے نتیجے میں وجود میں آیا تھا جوکہ ایک پتھر اور زمین کے درمیان پیش آیا تھا۔

اربوں سال قبل جب مارس یعنی مریخ کی جسامت کا ایک بہت بڑا پتھر زمین سے ٹکرایا، واضح رہے کہ اس وقت زمین اپنی تشکیل کے مراحل طے کر رہی تھی کسی قدر کچی تھی۔ زمین کا بہت سارا مادہ اس پتھر کے ٹکرانے کی وجہ سے ٹوٹ کر خلا کے اندر چلا گیا اور زمین کی ثقل یا کشش کی وجہ سے زمین کے گرد گھومنے لگا اور آہستہ آہستہ یہ مادہ مل کر بلکل گول ہوگیا اور آج ہم سب اسے چاند کہتے ہیں۔

آپ اور زمین پر موجود زندگی، چاند کی موجودگی کی اس قدر عادی ہو چکی ہے کہ یہ تصور کرنا بھی مشکل ہےاگر زمین کا یہ قدرتی سیارہ غائب ہوجائے تو ہوگیا، ناسا کے پروجیکٹ سائنٹسٹ آرٹیمس تھری مشن کے نوح پیٹرو کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو ہمیں انداز لگانا چاہئے کہ یہ ایک بہت بڑا ڈرامائی واقعہ ہوگا ان کا کہنا ہے کہ اگر چاند ٹوٹ جائے یا چاند غائب ہوجائے تو زمین پر اس کے بہت منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

 ہم جانتے ہیں کہ چاند ہی وہ سیارہ ہے جس سے سمندر میں لہریں پیدا ہوتی ہیں اگر چاند نہ رہا تو لہریں بھی جنم نہیں لے گی، جبکہ کوسٹل ایکو سسٹم پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونگے۔  بہت سارے ایسے علاقے جو کہ ان لہروں کی وجہ سے سمندر کے اندر بنتے ہیں وہاں کی مخلوقات مر جائے گی یا کم ہوجائے گی۔ اور ان پر انحصار کرنے والے افراد شدید متاثر ہوں گے۔  اس کے علاوہ ساحل کے جو ہاشیے ہیں وہ بھی ختم ہوجائے گے اور ہماری جو کوسٹل لائن کا شیپ بھی بگڑ جائے گی۔

اس سے زمین کے اور سمندروں کے اندر سردی اور گرمی اور لہروں کے بننے کا نظام بھی شدید متاثر ہوسکتا ہے۔ جبکہ یہ بات بھی سب ہی جانتے ہیں کہ زمین اپنے محور پر 23.4  درجے اوپر جھکی ہوئی ہے تو چاند کے خاتمے سے اس پر اثر پڑسکتا ہے۔کچھ جاندار اور پودے ایسے ہیں جو چاند کے طلوع اور غروب سے اپنے حیاتیاتی چکر کو جاری رکھتے ہیں اور ان کا بھی نقصان ہوسکتا ہے۔

 چاند رات کے وقت سمندر میں روشنی کا ایک ذریعہ بھی فراہم کرتا ہے اور بہت سے ممالیہ جب چاند مکمل ہوتا ہے تو شکار کے خطرے کی وجہ سے اپنی سرگرمیاں محدود کر دیتے ہیں۔ اس طرح شکار شکاری کا آسانی سے ہدف بن جائے گا۔

چاند سے انسانیت کا رشتہ بہت گہرا ہے۔ بلاشبہ، چاند ہی وہ پہلا ماورائے ارضی سیارہ تھا جس پر انسانوں نے قدم رکھا، اور اس کے غائب ہونے سے خلائی ریسرچ کے اہداف کو حاصل کرنا مشکل ہوجائے گا۔

اسی طرح انسانی ثقافت میں چاند کا کردار بہت اہمیت رکھتا ہے چاند کے بارے میں لاتعداد افسانے، کہانیاں، پینٹنگز، نظمیں اور گیت لکھے گئے ہیں۔ قمری کیلنڈر پوری دنیا میں مذہبی تقریبات میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے، اور آسمان سے چاند کا غائب ہو جانا بلاشبہ دنیا بھر کے کئی مذاہب اور عقائد کو متاثر کرے گا ۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں