انگلش ڈیولیشن بل شہریوں کی استعداد کار بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔ صادق خان

انگلش ڈیولیشن بل شہریوں کی استعداد کار بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔ صادق خان

یوکے اردو نیوز،21جولائی: لندن کے میئر صادق خان نے شاہ برطانیہ کی تقریر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لندن اور پورے ملک کیلئے ایک اچھی خبر ہے کہ نئی حکومت نے برطانیہ کی تعمیر نو کیلئے پہلے اقدامات اور مشن طے رکھے ہیں اور یہ لندن کے برسوں پیچھے رہنے کے بعد نقطہ نظر میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔

صادق خان نے کہا کہ وہ انگلش ڈیولیشن بل کا خیرمقدم کرتے ہیں جس سے لندن جیسے شہروں کی طاقت اور صلاحیت بڑھنے میں مدد ملے گی۔ ایسی حکومت ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے جو اس اہم کردار کو تسلیم کرتی ہے کہ علاقائی میئرز اقتصادی ترقی کو بڑھانے، مزید گھروں کی تعمیر میں کردار ادا کر سکتے ہیں اور یہ عمل مقامی کمیونٹیز کو بہتر بناتا ہے _

انہوں نے واضح کیا ہے کہ اب ہم نجی کرایہ داروں کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کرنے کے لیے نئے قوانین دیکھیں گے لندن والوں کو متاثر کرنے والے اقدامات جن کا انہوں نے بار بار مطالبہ کیا ہے۔ صاف ستھرے، سرسبز توانائی کے لیے حکومت کے منصوبے پورے ملک میں بہت بڑا فرق پیدا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ تبدیلی راتوں رات آنے والی نہیں ہے بلکہ یہ واضح طور پر ایک اہم موڑ ہے اور وہ نئی حکومت کے ساتھ ہاتھ ملا کر کام کرنے کے منتظر ہیں کیونکہ ہم سب کے لیے ایک بہتر، محفوظ اور سرسبز لندن کی تعمیر کرتے ہیں اور برطانیہ کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کرتے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں