انسٹاگرام میں صارفین کے لئے مزید 2 فیچرز کا اضافہ

انسٹاگرام میں صارفین کے لئے مزید 2 فیچرز کا اضافہ

انسٹاگرام میں صارفین کے لئے مزید 2 فیچرز کا اضافہ

سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام میں صارفین کے لئے مزید 2 نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان فیچر کے ذریعے نوجوانوں کو دیگر افراد کی بد زبانی یا توہین آمیز سلوک سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ لمٹ اور رسٹرکٹ نامی فیچرز کو بہتر بنایا گیا ہے تاکہ نوجوان ایسے افراد سے بچ سکیں جو توہین آمیز سلوک کرتے ہیں۔

اس سوشل میڈیا ایپ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق لمٹ کے ذریعے صارفین اپنی پوسٹس کو صرف قریبی دوستوں تک محدود رکھ سکتے ہیں۔

ایسا کرنے کے بعد وہ صرف ان افراد کے کمنٹس، ڈائریکٹ میسجز، ٹیگز اور مینشنز دیکھ سکیں گے جو ان کی کلوز فرینڈز لسٹ میں شامل ہوں گے۔

دیگر فالوورز بھی ان پوسٹس پر بات کر سکیں گے مگر ان کے کمنٹس اور میسجز دیگر افراد کو نظر نہیں آئیں گے۔

اسی طرح رسٹرکٹ فیچر کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین مختلف افراد کو خود کو ٹیگ یا مینشن کرنے سے روک سکیں گے جبکہ رسٹرکٹ لسٹ میں شامل افراد کے کمنٹس بھی خودکار طور پر نظروں سے اوجھل ہو جائیں گے۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں