امریکی گیمر نے ‘سپرماریو برادرز’ کو 4 منٹ میں مکمل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

امریکی گیمر نے ‘سپرماریو برادرز’ کو 4 منٹ میں مکمل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا


امریکی گیمر نے 'سپرماریو برادرز' کو 4 منٹ میں مکمل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

امریکی گیمر نے ‘سپرماریو برادرز’ کو 4 منٹ میں مکمل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

نائٹینڈو کا مشہور گیم ‘سپرماریو برادرز’ سب ہی نے کھیلا ہوگا، تاہم ایک امریکی گیمرنے اس کے تمام راؤنڈز کو محض 4 منٹ اور 54.565 سیکنڈ میں مکمل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

امریکہ سے تعلق رکھنے والے نِفٹسکی ایک ماہر گیمر ہیں جو کئی گیمز کو کم وقت میں مکمل کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں تاہم اس بار انہوں 1985 کے کلاسک گیم سپرماریو برادرز کا انتخاب کیا اور اسے 4 منٹ اور 54.565  سیکنڈ میں مکمل کر کے  گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

نِفٹسکی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریکارڈ ٹائم حاصل کرنا آسان نہیں تھا کہ اس کے لیے انہوں نے نائٹینڈو کے اس گیم کو کئی برس تک کھیلا  تاکہ اس کی تکنیک کو بہتربناکر ہر ممکن چال کو شامل کر کے قیمتی ملی سیکنڈزکو بچایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس بات کو جانتا ہوں کہ پریکٹس کرنے سے انسان اس کام میں پرفیکٹ ہوجاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ میں اپنا کم از کم 90 فیصد وقت پریکٹس کرنے میں گزارتا ہوں اور 10 فیصد وقت سپیڈرنز کرنے میں، اور مجھے یقین ہے کہ یہی وجہ ہے کہ میں اس گیم میں اتنا ماہر ہوگیا ہوں۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں