اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

مہنگائی کے باعث کم پیسوں میں اچھے اسمارٹ فون کو تلاش کرنا مشکل ہو گیا ہے، تاہم آج ہم آپ کو 30 ہزار سے کم بجٹ میں بہترین ٹچ اسکرین فون کی فہرست فراہم کریں گے۔

Samsung Galaxy A04

اگر آپ کو کم پیسوں میں فون سام سنگ کا چاہیے تو اس سے بہترین آپشن اور کوئی نہیں ہو سکتی، اس فون میں 6.5 انچ کا ڈسپلے، 4 جی بی ریم، 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 50 میگا پگسلز کا بیک کیمرہ دیا گیا ہے۔

Tecno Spark 10

30 ہزار کے بجٹ میں یہ فون بہترین ہے، اس کی قیمت 29 ہزار ہے لیکن پرفارمنس نہایت شاندار ہے، اس فون میں کمپنی نے 6.6 انچ کا بڑا ڈسپلے، 4 جی بی ریم ، پانچ ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری اور 50 میگا پگسلز کا زبردست کیمرہ نصب کیا ہے۔

Tecno Spark 10c

ٹیکنو نے اپنے اس ماڈل کی قیمت صرف ساڑھے تئیس ہزار روپے رکھی ہے، اس موبائل فون میں 6.6 انچ کا ڈسپلے، 4 جی بی ریم، پانچ ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 16 میگا پگسلز کا بیک کیمرہ دیا گیا ہے۔

Decode Cygnal 2

یہ موبائل فون آپ کو ساڑھے بیس ہزار میں مارکیٹ میں باآسانی مل جائے گا جس میں 6.2 کا ڈسپلے اور 3 جی بی ریم کے ساتھ 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جبکہ اس میں 13 میگا پگسلز کا کیمرہ نصب کیا گیا ہے جو کہ تصاویر کے شوقین افراد کی خواہشات کو مد نظر رکھ کر دیا گیاہے۔

Realme C11 2021

ریئل می کے اس موبائل فون کی قیمت صرف 26 ہزار 500 روپے ہے لیکن اس کے فیچر کسی مہنگے فون سے کم نہیں، اتنے پیسوں میں آپ کو 6.5 انچ کا ڈسپلے اور 5 ہزار ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری فراہم کی جا رہی ہے، اس موبائل فون میں بیک کیمرہ 8 میگا پگسلز اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پگسلز کا دیا گیا ہے۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں