ہم میں اکثر موبائل فون کی خرید وفروخت کرتے ہیں لیکن یہ فون چوری کا تو نہیں اس کا پتہ چلانا بہت مشکل ہوتا ہے۔
تاہم پنجاب پولیس نے صارفین کی یہ مشکل بہت آسان کر دی ہے اور اس حوالے سے ایک موبائل ایپ ای۔ گیجٹ ایپ کے نام سے بنائی ہے۔
آپ کوئی بھی موبائل فون خرید رہے ہیں تو اس کا ای ایم ای آئی نمبر مذکورہ ایپ پر درج کر کے تصدیق کر لیں کہ کہیں آپ کو چوری شدہ فون تو نہیں بیچا جا رہا ہے۔
اس ایپ میں موبائل فون کی خرید وفروخت کرنے والے ہر دکاندار کی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔
اس حوالے سے پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ای گیجٹ ایپ میں موبائل فون کی خرید وفروخت کا کاروبار کرنے والے ہر دکاندار کا رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اس ایپ کا استعمال نہ صرف چوری کے موبائل فونز کی خرید وفروخت کی روک تھام کرتا ہے بلکہ آپ کو قانونی کارروائی سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔