آسمان میں سیاروں کی پریڈ، اجرام فلکی کے نایاب نظارے کی تفصیلات جاری

قومی خلائی ادارے اسپارکو نے اجرام فلکی کے نایاب نظارے کی تفصیلات جاری کردیں۔

6 سیاروں کی قطار 21 جنوری سے آسمان کی زینت بنے گی جب کہ ماہرین فلکیات کے نزدیک 4 یا اس سے زیادہ سیاروں کا آسمان میں ایک ساتھ میں دکھائی دینا سیاروں کی قطار کہلاتا ہے۔

سیاروں کی قطار کا دل کش فلکیاتی منظر جنوری کے آخری عشرے سے فروری کے وسط تک آسمان کو زینت بخشے گا۔

ترجمان اسپارکو کے مطابق 25 جنوری کو چاند باریک ہلال کی شکل میں دکھائی دے گا، مطلع صاف اور آلودگی سے پاک ہونے کی صورت میں سیارہ عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل قطار میں دکھائی دیں گے۔

ترجمان اسپارکو نے بتایا کہ 6 میں سے 4 سیارے زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل انسانی آنکھ سے بھی دیکھے جائیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیاروں اور اجرام فلکی کی شناخت اور تلاش کے لیے اسٹار گیزنگ ایپس بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔

اسپارکو کا مزید کہنا تھا کہ سیاروں کی قطار میں سب سے پہلے مریخ، زہرہ، مشتری اور پھر زحل دکھائی دیں گے۔

Source link

اپنا تبصرہ لکھیں