آئی فونز کو تیزی سے چارج کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!

آئی فونز کو تیزی سے چارج کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!

آئی فونز کو تیزی سے چارج کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!

آج ہم آپکو آئی فونز کو تیزی سے چارج کرنے کے لئے نہایت ہی آسان طریقے بتائیں گے۔

بہت پرانے چارجر استعمال نہ کریں

اگر آپ آئی فون 8 یا اس کے بعد کا کوئی ماڈل استعمال کر رہے ہیں، تو اسے فوری چارج کرنے کے لیے 20 واٹ پاور اڈاپٹر کو یو ایس بی سی ٹو لائٹننگ کیبل کے ساتھ استعمال کریں۔

اس طریقے سے آپ 30 منٹ میں آئی فون کی بیٹری کو صفر سے 50 فیصد تک جبکہ ایک گھنٹے میں مکمل چارج کر سکتے ہیں۔

درحقیقت محض 10 منٹ کی فاسٹ چارجنگ سے بھی بیٹری کافی حد تک چارج ہو جاتی ہے۔

کمپیوٹر سے چارج کرنے سے گریز کریں

ویسے تو لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر پر آئی فون کو چارج کرنے کا خیال اچھا لگتا ہے، خاص طور پر اگر آپ دن کا زیادہ وقت کمپیوٹر کے سامنے گزارتے ہیں۔

مگر کمپیوٹر پر یو ایس بی پورٹ کو استعمال کرنے سے فون زیادہ تیز رفتاری سے چارج نہیں ہوتے۔

اس کے مقابلے میں وال ساکٹ سے چارجنگ پر زیادہ پاور ملتی ہے۔

چارجنگ کے دوران فون کو استعمال مت کریں

چارجنگ کے دوران فون کو استعمال کرنے سے وہ سست روی سے چارج ہوتا ہے خاص طور پر اگر آپ زیادہ ریسورسز استعمال کرنے والی ایپس استعمال کرتے ہیں۔

اس سے طویل المعیاد بنیادوں پر بیٹری لائف بھی متاثر ہوتی ہے کیونکہ بیٹری کا درجہ حرارت بڑھنے سے فون کو نقصان پہنچتا ہے۔

تو بہتر ہے کہ چارجنگ کے دوران فون کا استعمال کم از کم کریں۔

فون بند کر دیں

اگر آپ کو فون چارجنگ کے دوران بند ہو تو وہ معمول سے زیادہ تیزرفتاری سے چارج ہوتا ہے، کیونکہ چارجنگ کے دوران اسے کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہوتا۔

جب ہمارا فون چارجنگ کے دوران سلیپ موڈ پر ہوتا ہے تو بھی وہ بیک گراؤنڈ میں متحرک ہوتا ہے اور مسلسل ایپس کو ریفریش کرتا ہے اور نوٹیفکیشن بھیجتا ہے، جس سے بیٹری چارج ہونے کی رفتار متاثر ہوتی ہے۔

یقیناً زیادہ دیر تک فون بند رکھنے سے ضروری کالز یا میسجز تک رسائی نہیں ہوتی مگر 15 منٹ کے لیے بھی ایسا کرنا فون کو کافی حد تک چارج کردیتا ہے۔

ائیرپلین موڈ سے بھی مدد لے سکتے ہیں

اگر آپ اپنا فون بند کرنا نہیں چاہتے مگر اسے تیز چارج کرنا چاہتے ہیں تو ائیرپلین موڈ ٹرن آن کر دیں۔

ایسا کرنے سے تمام وائرلیس ٹرانسمیشن فنکشن جیسے سیلولر، وائی فائی اور بلیوٹوتھ ڈس ایبل ہو جاتے ہیں۔

یہ سب فنکشنز بیٹری پاور کو چوستے ہیں تو انہیں بند کرنے سے آئی فون تیزی سے چارج ہونے لگتا ہے۔

آئی فون سیٹنگز میں تبدیلی کریں

آئی فون کو ائیرپلین موڈ یا اسے بند کیے بغیر تیزی سے چارج کرنا چاہتے ہیں تو فون کی سیٹنگز میں کچھ تبدیلی سے ایسا ممکن ہے۔

لو پاور موڈ استعمال کریں

اس فیچر کو ٹرن آن کرنے سے بیٹری کو تیزی سے خرچ کرنے والے فیچرز جیسے ڈسپلے برائٹنس، آٹو لاک، بیک گراؤنڈ ریفریش اور دیگر چارجنگ کے عمل کو کم متاثر کرتے ہیں۔

ڈارک موڈ

 یہ تو سب کو معلوم ہے کہ ڈارک موڈ سے بیٹری لائف کو بچانے میں مدد ملتی ہے مگر اس سے آئی فون کی چارجنگ بھی تیز ہو جاتی ہے۔

اسکرین برائٹنس کم کر دیں

اسکرین جتنی زیادہ برائٹ ہوگی، بیٹری اتنی تیزی سے کم ہوگی، تو فون کو چارجنگ کے دوران اسے کم کر دیں۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں