ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار

ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار

ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے اب تک کا بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو سرچ انجن کا حصہ بنانے پر کام کیا جا رہا ہے

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا ایپ کی جانب سے اپنے سرچ انجن کے لیے اے آئی اسمارٹ ٹول کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

اس ٹول میں سرچ رزلٹس کے لیے چیٹ جی پی ٹی کی مدد لی جائے گی۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ یہ اے آئی ٹول اس مواد کو دِکھائے گا جو ایپ کے الگورتھم کے خیال میں آپ کی سرچ سے جڑا ہوا ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ٹک ٹاک کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ میں اے آئی سے تیار کردہ تمام مواد پر لیبل لگائے جائیں گے تاکہ صارفین کو علم ہو سکے کہ وہ حقیقی نہیں بلکہ اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار ویڈیو دیکھ رہے ہیں۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں