ایزی لوڈ کروانے پر ٹیکس سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
وفاقی حکومت نے 18 ہزار ارب سے زائد کا بجٹ 12 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جس میں موبائل فون ایز لوڈ پر نان فائلرز کے لیے ٹیکس کی شرح 75 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
دوسری جانب شہریوں نے موبائل فون ایزی لوڈ پر شرح ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب بیلنس ڈلوانے پرصرف شکریہ کا میسج دیکھ کر خوش ہوں گے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اس پر عمل ہوا تو ہمارا خرچہ بڑھ جائے گا، غریب آدمی کے پاس بھی موبائل ہے، اس پر بوجھ پڑے گا۔