ٹی 20 ورلڈ کپ: سپنرز کی شاندار بولنگ، پاکستان نے امریکہ کو ہرا دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ: سپنرز کی شاندار بولنگ، پاکستان نے امریکہ کو ہرا دیا

پاکستان نے منگل کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکہ کو بھی شکست دے کر اپنی لگاتار دوسری فتح حاصل کر لی ہے۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے امریکہ کو 32 رنز سے شکست دی ہے۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 191 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں امریکی ٹیم سپنرز کی عمدہ بولنگ کے باعث 158 رنز ہی بنا سکی۔

عثمان طارق، شاداب خان، محمد نواز اور ابرار احمد نے امریکہ کے بلے بازوں کو سپن بولنگ کے جال میں ایسا پھنسایا کہ وہ اس سے نہ نکال پائے۔

ہدف کے تعاقب میں امریکہ کا آغاز کافی بہتر رہا اور ایسا لگنے لگا تھا کہ ایک بار پھر امریکی ٹیم پاکستان کو ٹف ٹائف دے گی۔ دونوں اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 42 رنز کا آغاز دیا لیکن پھر پانچویں اوور میں آندریس گوئس 13 گیندوں پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

شایان جہانگیر نے 34 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان منانک پٹیل تین رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

امریکہ کی جانب سے شبھم رنجنے نے سب سے زیادہ 51 رنز کی اننگز کھیلی۔

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عثمان طارق نے ثابت کی کہ وہ پاکستان کے سرپرائز بولر ہیں۔ انہوں نے چار اووروں میں 27 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے علاوہ شاداب خان نے دو، محمد نواز اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ لی۔ پاکستان کے سب سے مہنگے بولر شاہین آفریدی رہے جنہوں نے چار اووروں میں 40 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل امریکہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان اچھی فارم میں دکھائی دیے اور دونوں نے اوپننگ شراکت داری میں 54 رنز جوڑے۔

صائم ایوب 17 گیندوں پر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ سلمان علی آغا کا ورلڈ کپ میں آغاز بھی کچھ زیادہ نہیں ہوا۔ وہ ایک بار پھر صرف ایک رن ہی بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ان کے بعد صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے شاندار پارٹنرشپ قائم کی۔ بابر اعظم 46 اور صاحبزادہ فرحان 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاداب نے 30 رنز کی اننگز کھیلی جس سے اننگز کو سہارا ملا کیونکہ ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کریز پر نہ ٹک سکا۔

صاحبزادہ فرحان کو عمدہ نصف سینچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنا اگلا میچ 15 فروری کو انڈیا کے خلاف کولمبو میں ہی کھیلے گا۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں