دوسرا ون ڈے: کوئنٹن ڈی کاک کی سینچری، پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست

دوسرا ون ڈے: کوئنٹن ڈی کاک کی سینچری، پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست

جنوبی افریقہ نے جمعرات کو کوئنٹن ڈی کاک کی سینچری کی بدولت پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔

سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آٹھ نومبر کو فیصل آباد میں ہی کھیلا جائے گا۔

فیصل آباد میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 270 رنز کا ہدف دیا جو مہمان ٹیم نے باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

جنوبی افریقہ کی جیت میں ڈی کاک اور ڈی زورزی نے اہم کردار ادا کیا۔ اوپنر کوئنٹن ڈی کاک نے شاندار سینچری سکور کی اور 123 رنز بنا کر آخر تک کریز پر موجود رہے۔ ان کا ساتھ دینے والے ڈی زورزی نے بھی نصف سنچری سکور کی اور 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کو وکٹیں لینے کے کئی مواقع ملے جو انہوں نے کیچ ڈارپ کرنے صورت میں گنوا دیے۔ پاکستان کی طرف سے واحد وکٹ محمد وسیم نے حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو صرف 22 کے مجموعی سکور پر ہی فخر زمان، بابر اعظم اور محمد رضوان پویلین لوٹ چکے تھے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے بعد صائم ایوب اور سلمان آغا نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 92 رنز بنا کر ٹیم کو مشکل سے نکالا۔ صائم ایوب 53 اور سلمان آغا 69 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ محمد نواز نے شاندار بیٹنگ کی اور 59 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔ تاہم دیگر بلے بازوں میں فہیم اشرف 28 اور شاہین آفریدی صرف ایک رنز بنا سکے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے نندرے برگر نے چار، بوش نے دو اور پیٹر تین وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

اس طرح پہلا ون ڈے میچ ہارنے کے بعد جنوبی افریقہ نے سیریز میں اچھی واپسی کی ہے اور آخری میچ کو سیریز کا فیصلہ کن میچ بنا دیا ہے۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں