یوٹیوب میں ایسے فیچر کا اضافہ جو ابھی تک موجود نہیں تھا

یوٹیوب میں ایسے فیچر کا اضافہ جو ابھی تک موجود نہیں تھا

یوٹیوب میں ایسے فیچر کا اضافہ جو ابھی تک موجود نہیں تھا

مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب میں ایسے فیچر کا اضافہ کردیا گیا ہے جو ابھی تک موجود نہیں تھا۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیوب میں سلیپ ٹائمر نامی فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے، یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک مخصوص دورانیے کو سیٹ کر سکیں گے اور ویڈیوز اس وقت پر خودکار طور پر رک جائیں گی۔

سلیپ ٹائمر پورا ہونے پر ایک نوٹیفکیشن بھی نظر آئے گا، اگر اس وقت صارف ویڈیو کو روکنے کی بجائے دیکھنا چاہے گا تو اسے ٹائمر کو ری سیٹ کرنا ہوگا یا پلے بیک سیٹنگز تبدیل کرنا ہوں گی۔

گوگل کی جانب سے سلیپ ٹائمر میں اینڈ آف ویڈیو کا آپشن بھی دیا جا رہا ہے،  اس طرح ویڈیو اسی وقت رکے گی جب اس کا اختتام ہوگا۔

سلیپ ٹائمر جیسا فیچر یوٹیوب میوزک ایپ میں پہلے سے موجود ہے مگر اب اسے ویڈیو سروس کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں