ہارڈ ڈسک کا خاتمہ قریب؟ نئی گلاس اسٹوریج ٹیکنالوجی نے مستقبل بدلنے کا اشارہ دے دیا

ہارڈ ڈسک کا خاتمہ قریب؟ نئی گلاس اسٹوریج ٹیکنالوجی نے مستقبل بدلنے کا اشارہ دے دیا

ہارڈ ڈسک کا خاتمہ قریب؟ نئی گلاس اسٹوریج ٹیکنالوجی نے مستقبل بدلنے کا اشارہ دے دیا

روایتی ہارڈ ڈرائیوز اور اسٹوریج ڈیوائسز وقت کے ساتھ خراب ہو جاتی ہیں

ڈیجیٹل دنیا میں تیزی سے بڑھتے ڈیٹا کے مسئلے کے حل کے لیے سائنس دانوں نے ایک ایسی جدید اسٹوریج ٹیکنالوجی تیار کر لی ہے جو معلومات کو ہزاروں برس تک محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس نئے طریقے میں لیزر سے تبدیل شدہ شیشے کو استعمال کرتے ہوئے ڈیٹا کو خاص انداز میں انکوڈ کیا جاتا ہے، جس کے باعث معلومات 10 ہزار سال سے زائد عرصے تک محفوظ رہ سکتی ہیں۔

یہ پیش رفت مائیکروسافٹ کے تحقیقی منصوبے ’پروجیکٹ سلیکا‘ کے تحت سامنے آئی ہے، جہاں سائنس دان ایک خصوصی لیزر کی مدد سے شیشے کے اندر تھری ڈائمنشنل پکسلز (ووکسلز) بنا کر معلومات محفوظ کر رہے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ روایتی ہارڈ ڈرائیوز اور اسٹوریج ڈیوائسز وقت کے ساتھ خراب ہو جاتی ہیں، جس سے قیمتی ڈیٹا ضائع ہونے کا خطرہ رہتا ہے، جبکہ شیشے پر مبنی یہ ٹیکنالوجی انتہائی پائیدار اور دیرپا حل ثابت ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ ٹیکنالوجی تجارتی سطح پر کامیاب ہو جاتی ہے تو مستقبل میں انسانی تاریخ، تحقیقی مواد اور اہم ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے طریقہ کار میں انقلاب آ سکتا ہے۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں