پرورش اور ماحول شخصیت پر کیسے اثر انداز ہوتے ہیں؟ نئی تحقیق میں اہم انکشافات

پرورش اور ماحول شخصیت پر کیسے اثر انداز ہوتے ہیں؟ نئی تحقیق میں اہم انکشافات

پرورش اور ماحول شخصیت پر کیسے اثر انداز ہوتے ہیں؟ نئی تحقیق میں اہم انکشافات

جینیات اوسطاً تقریباً 50 فیصد شخصیت اور رویوں کی وضاحت کرتی ہے، جبکہ باقی حصہ ماحول، تعلیم، ثقافت اور تجربات سے بنتا ہے

انسان کی شخصیت صرف جینیات کا نتیجہ نہیں بلکہ ماحول، ثقافت اور سماجی تجربات بھی اس کی شناخت بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ماہرین نفسیات کے مطابق اگر کوئی شخص کسی دوسرے ملک یا ثقافت میں پرورش پاتا تو اس کی سوچ، رویے، اخلاقیات اور ترجیحات کافی حد تک مختلف ہوسکتی تھیں۔

اس حوالے سے “کراس کلچرل سائیکالوجی” نامی شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے جو مختلف ثقافتوں کے انسانی ذہن اور شخصیت پر اثرات کا مطالعہ کرتا ہے۔

تحقیقی جائزوں، خاص طور پر جڑواں بچوں کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ جینیات اوسطاً تقریباً 50 فیصد شخصیت اور رویوں کی وضاحت کرتی ہے، جبکہ باقی حصہ ماحول، تعلیم، ثقافت اور تجربات سے بنتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک دنیا کی امیر ترین شخصیت ،دولت 700 ارب ڈالرز سے تجاوز

مثال کے طور پر ذہانت (IQ) میں جینیاتی اثر نسبتاً زیادہ ہوتا ہے، مگر شخصیت کی خصوصیات جیسے میل جول یا مزاج تقریباً 40 فیصد جینیاتی اور باقی ماحولیاتی اثرات سے تشکیل پاتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق ثقافتی فرق بھی نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ مغربی معاشروں میں افراد خود کو ذاتی خصوصیات کے ذریعے پہچانتے ہیں، جبکہ جاپان یا مشرقی ایشیائی معاشروں میں لوگ خود کو زیادہ تر سماجی کرداروں مثلاً خاندان یا کمیونٹی کے حوالے سے دیکھتے ہیں۔

دماغی اسکین سے بھی ظاہر ہوا کہ مغربی افراد خود کے بارے میں سوچتے وقت دماغ کے مخصوص حصے کو فعال کرتے ہیں جبکہ چینی افراد اپنی والدہ کے بارے میں سوچتے وقت بھی وہی حصہ استعمال کرتے ہیں، جو اجتماعی سوچ کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

مزید تحقیق سے پتا چلا کہ مختلف ثقافتوں میں نظم و ضبط، اطاعت اور انفرادیت کے تصورات بھی مختلف ہوتے ہیں۔

مثال کے طور پر تائیوان کے بچوں میں والدین کی بات ماننے کا رجحان برطانیہ میں پرورش پانے والے ہم نسل بچوں کے مقابلے میں زیادہ دیکھا گیا، جسے ثقافتی اقدار کا اثر قرار دیا گیا۔

فلسفیانہ نقطہ نظر سے بھی اس سوال پر بحث جاری ہے کہ آیا انسان کی اصل شناخت اس کی حیاتیاتی ساخت ہے یا سماجی ماحول۔

کچھ ماہرین کے مطابق انسان بنیادی طور پر وہی رہتا ہے چاہے ماحول بدل جائے، جبکہ دوسرے ماہرین کہتے ہیں کہ سماجی حالات اور ثقافت انسان کی بنیادی شناخت کو بھی شکل دیتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ حتمی جواب شاید کبھی واضح نہ ہو، لیکن یہ بات طے ہے کہ جینیات اور ماحول کا امتزاج ہی انسان کی شخصیت، سوچ اور شناخت کو تشکیل دیتا ہے۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں