ناشتے میں اس عام غذا استعمال آنتوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے، تحقیق

ناشتے میں اس عام غذا استعمال آنتوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے، تحقیق

ایک انتہائی منفرد تحقیق سے بات  سامنے آئی  ہے کہ  ناشتے میں ایسے پروٹین کا استعمال جو جانوروں سے حاصل کیے جائیں آنتوں کے نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔

نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ جانوروں کی خوراک میں موجود پروٹین کی قسم آنتوں میں موجود مائیکروبیوم، یعنی ہاضمے کی نالی میں رہنے والے جرثوموں کی ساخت اور ان کے افعال کو نہ صرف متاثر کر سکتی ہے بلکہ بدل بھی سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پروٹین سے بھرپور ان سبزیوں کو غذا میں ضرور شامل رکھیں

آنتوں میں موجود بیکٹیریا معدے کی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہ آنتوں سے متعلق امراض کی روک تھام اور علاج میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

اس تحقیق میں محققین نے آنتوں پر جانوروں سے حاصل ہونے والے پروٹین جیسے دودھ، انڈے اور پودوں پر مبنی پروٹین جیسے مٹر اور سویا بین کے اثرکا جائزہ لیا۔

اس مقصد کے لیے چوہوں کو ایک ہفتے تک صرف ایک پروٹین پر مشتمل خوراک دی گئی، جن میں انڈے کی سفیدی، براؤن رائس، سویابین اور خمیر  شامل تھے۔ اس طریقے سے ہر پروٹین کے انفرادی اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج کے مطابق براؤن رائس، خمیر اور انڈے کی سفیدی نے ان بیکٹیریا کی ساخت کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔

براؤن رائس اور انڈے کی سفیدی کے استعمال سے آنتوں میں موجود مفید بیکٹیریا امینو ایسڈ بنانے کے بجائے انہیں توڑنے کا سبب بنے۔

واضح رہے کہ کچھ امینو ایسڈزٹوٹنے کے بعد زہریلے مادّوں میں بدل سکتے ہیں جو کہ دماغی افعال کو متاثر کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ یہ آنتوں کی اندرونی سطح کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

تاہم محققین کا کہنا ہے اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں