ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟

ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟

چین میں کی جانے والی ایک طویل مدتی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والے افراد میں گردوں میں پتھری بننے کا خطرہ مارننگ شفٹ میں کام کرنے والوں کی نسبت بڑھ جاتا ہے۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ گردے میں پتھری پیشاب میں موجود کیمیکلزکی وجہ سے بنتی ہے، اور جب یہ جسم سے خارج ہوتی ہے تو شدید تکلیف کا باعث بن سکتی ہے۔

ڈاکٹر یین یانگ جو چین کی سن یات سن یونیورسٹی میں ماہرِ امراضِ وبا ہیں اور اس تحقیق کی مرکزی محقق ہیں کا کہنا ہے کہ یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ مختلف شفٹ میں کرنے کو گردے کی پتھری کے خطرے کے ایک ممکنہ عنصر کے طور پر دیکھا جانا چاہیے، اور شفٹ ورکرز میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینا ضروری ہے تاکہ اس خطرے کو کم کیا جا سکے۔

اس نئی تحقیق میں محققین نے 2,20,000 سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جو برطانیہ کے بایو بینک ہیلتھ اسٹڈی کا حصہ تھے۔ تقریباً 14 سال طویل مدت تک جاری رہنے والی اس تحقیق کے دوران کے 2,900 افراد نے گردے کی پتھری کا سامنا کیا۔

 نتائج کے مطابق 9 سے 5 کی مارننگ شفٹ کے ساتھ دوسری شفٹ میں  کام کرنے والوں میں گردے کی پتھری کا خطرہ 15 فیصد، ایوننگ شفٹ میں کرنے والوں میں 19، جبکہ رات کی شفٹ میں کام کرنے والوں میں یہ خطرہ 22 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ تمباکو نوشی، نیند کا بہتر نہ ہونا، جسمانی طور پر متحرک نہ رہنا، وزن میں اضافہ اور پانی کا کم استعمال ایسے عوامل ہیں جو پتھری بننے کے خطرے کو بڑھا دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گردے کی پتھری کے علاج میں خوردبینی روبوٹ، نیا انقلابی قدم

محققین کے نزدیک اس کی وجہ جسم کی سونے جاگنے کی ترتیب یعنی سرکاڈین ردھم کا متاثر ہونا ہے،

مختلف شفٹ میں کام کرنے والے افراد میں جسم کی قدرتی سونے جاگنے کی ترتیب یعنی سرکاڈین ردھم  متاثرہونے لگتی ہے جو جسم میں پانی کے توازن اور کیمیکل کے نظام کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، قدرتی ردھم کی یہی خرابی گردے کی پتھری بننے کے خطرے کو بڑھاتی ہیں۔

محقق کا کہنا ہے کہ گردے کی پتھری کی روکنے کے لیے دفاتر میں صحت سے متعلق آگاہی مہمات چلائی جائیں جن میں صحت مند وزن کو برقرار رکھنا، زیادہ پانی پینا، بہتر نیند، کم بیٹھنا اور سگریٹ نوشی ترک کرنے کی اہمیت پرآگہی فراہم کی جائے، اس طرح یہ اقدامات شفٹ ورک کے منفی اثرات کو کم کر کے گردے کی صحت بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں