فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کب ہوگی؟ بڑا اعلان سامنے آگیا

فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کب ہوگی؟ بڑا اعلان سامنے آگیا

فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کب ہوگی؟ بڑا اعلان سامنے آگیا

فائیو جی کے فعال ہونے کے بعد ملک میں انٹرنیٹ کی موجودہ مشکلات حل ہوجائیں گی

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ کو کرانے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

پی ٹی اے کے چیئرمین حفیظ الرحمان نے کہا کہ بہتر کنیکٹیویٹی کے بغیر ڈیجیٹل پاکستان کا خواب مکمل نہیں ہوسکتا اور فائیو جی کے فعال ہونے کے بعد ملک میں انٹرنیٹ کی موجودہ مشکلات کافی حد تک حل ہو جائیں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مارکیٹ میں اب 40 ہزار روپے میں بھی فائیو جی موبائل فون دستیاب ہیں جبکہ موبائل کمپنیز صارفین کو قسطوں پر فون خریدنے کی سہولت بھی فراہم کررہی ہیں۔

پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ عامر شہزاد نے کہا کہ دنیا کے 101 ممالک میں فائیو جی سروس پہلے ہی لانچ ہوچکی ہے اور پاکستان میں بھی 10 مارچ کو نیلامی کے بعد یہ سروس شروع ہو جائے گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دیہی علاقوں میں موجودہ لوڈشیڈنگ کنیکٹیویٹی کو متاثر کررہی ہے لیکن نیا اسپیکٹرم آنے کے بعد سروس بہتر ہوگی۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں