عمر کی نسبت آپ کا دل جواں ہے یا بوڑھا جانئے نئے کیلکولیٹر سے

عمر کی نسبت آپ کا دل جواں ہے یا بوڑھا جانئے نئے کیلکولیٹر سے

ماضی کی تحقیق میں حقیقی اور حیاتیاتی عمرکے درمیان موازنہ کیا گیا تھا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ جسمانی عمر کی نسبت حیاتیاتی عمر کبھی زیادہ یا کبھی کم ہوتی ہے، تاہم اس نئی تحقیق میں قلب کی عمر پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

محققین نے ایک نیا ’’دل کی عمر‘‘ معلوم کرنے کا کیلکولیٹر تیار کیا ہے جس کے مطابق کئی افراد کے دل ان کی اصل عمر سے جسمانی طور پر زیادہ بوڑھے ہیں، اور اس ضمن میں مرد حضرات کی حالت خواتین سے زیادہ خراب ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ اگر لوگوں کو ان کی دل کی عمربتادی جائے تو ایسی صورت میں وہ صحت مند طرز زندگی اپنانے اور علاج کی طرف راغب ہو سکتے ہیں۔

تحقیق کی سینئر مصنفہ ڈاکٹر صدیہ خان ایک پریس ریلیز میں کہا کہ بہت سے لوگ جنہیں دل کے دورے، فالج یا دل کی ناکامی کے خطرے کو کم کرنے والی دوائیں لینی چاہئیں، وہ یہ دوائیں استعمال نہیں کر رہے، امید کرتے ہیں کہ یہ نیا ہارٹ ایج کیلکولیٹر تمام لوگوں کی صحت کو بہتربنانے میں اہم کردارادا کرے گا۔

 خان نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ یہ ٹول ڈاکٹروں اور مریضوں کے درمیان دل کی بیماری کے خطرے کے حوالے سے رابطے میں مدد دے گا تاکہ بہتر طور پر مریض کو بتایا جا سکے کہ کونسی تھراپیز دل کے امراض کو روک سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ اب معالج کے پاس ایسے بہترین طریقے موجود ہیں جس سے اگر بڑھاپے کی شناخت کرلی جائے تو اسے سست کر سکتے ہیں، یہ خصوصاً نوجوانوں کے لیے زیادہ اہم ہو سکتا ہے جو دل کی بیماری کے خطرے کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتے۔

یہ نیا ہارٹ ایج کیلکولیٹر https://nwkhanlab.shinyapps.io/riskage/عوام کے لیے مفت آن لائن دستیاب ہے، جہاں وہ اپنی عمر، دل کے کے حوالے معلومات لکھ کر دل کی صحت کو جان سکتے ہیں۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں