شمالی غزہ کی صورت حال ‘ابوکیلیپٹک’: اقوام متحدہ کے ایجنسی کے سربراہ

شمالی غزہ کی صورت حال ‘ابوکیلیپٹک’: اقوام متحدہ کے ایجنسی کے سربراہ

غزہ (اے ایف پی): شمالی غزہ کی صورتحال انتہائی نازک اور خطرناک رخ اختیار کر چکی ہے، جس سے پوری آبادی موت کے دہانے پر ہے۔ اقوام متحدہ کی اہم ایجنسیوں کے سربراہان نے جمعے کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شمالی غزہ کی آبادی کو بیماری، بھوک اور تشدد جیسے مہلک خطرات کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کی انٹر ایجنسی سٹینڈنگ کمیٹی کی تنظیموں کے سربراہان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا، “شمالی غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے… یہاں کی فلسطینی آبادی کو بقا کے لیے سنگین مشکلات درپیش ہیں، اور وہ بیماری، غذائی قلت اور پرتشدد حالات کی وجہ سے موت کے خطرے میں ہیں۔”

اپنا تبصرہ لکھیں