ایف آئی اے نے سرکاری اہلکار ظاہر کر کے بیرون ملک جانے والے 3 افراد کو حراست میں لے لیا

ایف آئی اے نے سرکاری اہلکار ظاہر کر کے بیرون ملک جانے والے 3 افراد کو حراست میں لے لیا

ایف آئی اے نے سرکاری اہلکار ظاہر کر کے بیرون ملک جانے والے 3 افراد کو حراست میں لے لیا

گرفتار ملزمان وزٹ ویزے پر ازبکستان جا رہے تھے

 ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک بڑی کارروائی کے دوران تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جو خود کو وزارتِ تجارت (منسٹری آف کامرس) کے اہلکار ظاہر کر کے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

گرفتار ملزمان میں اعجاز حسین، کامران اسلم اور اسامہ حفیظ شامل ہیں، جو وزٹ ویزے پر ازبکستان جا رہے تھے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی

ابتدائی تفتیش کے مطابق انہوں نے جعلی این او سی (نیشنل آپروول سرٹیفیکیٹ) پیش کیے تھے اور اس کارروائی میں نجی افراد اور وزارتِ تجارت کے اہلکاروں کی سہولت کاری حاصل تھی۔

ایف آئی اے حکام نے ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی؛ پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

یہ کارروائی ایف آئی اے کی جانب سے امیگریشن کی نگرانی اور جعلسازی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے جس کا مقصد بیرون ملک جانے والے افراد کو قانونی طریقے سے سفر کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے اس کارروائی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ اس قسم کی جعلی سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھاتا رہے گا تاکہ غیر قانونی طریقوں سے ملک سے باہر جانے والے افراد کو روکا جا سکے۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں