یوٹیوب نے اشتہارات روکنے والے سافٹ وئیرز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا

یوٹیوب نے اشتہارات روکنے والے سافٹ وئیرز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا

مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب نے اشتہارات روکنے والے سافٹ وئیرز کے خلاف کریک ڈاؤن کو تیز کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیوب صارفین کا کہنا ہے کہ ایڈ بلاکر کو استعمال کرنے پر یوٹیوب نے عجیب طرح کام شروع کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوٹیوب کی جانب سے صارفین کو ایڈ بلاکر استعمال کرنے سے روکنے کے لیے متعدد طریقوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

صارفین نے بتایا کہ جب وہ ایڈ بلاکر استعمال کرکے ویڈیو پلے کرتے ہیں تو وہ اچانک شروع سے اختتام پر پہنچ جاتی ہے جبکہ دیگر صافین کا کہنا ہے کہ ایڈ بلاکر کے استعمال پر ویڈیوز میوٹ ہوجاتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس یوٹیوب کی جانب سے عالمی سطح پر ایڈ بلاکرز کو ڈس ایبل کرنے کے ‘چھوٹے تجربے’ کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد 2023 کی آخری سہ ماہی میں عالمی سطح پر ایڈ بلاکر کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تھا۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں