گزشتہ روز گوگل نے چاند کے مکمل ہونے سے گھٹنے تک کے مختلف مراحل کے کو ایک ڈوڈل گیم کے صورت میں پیش کیا۔
گوگل کے اس جدید انٹرایکٹو ڈوڈل کا مقصد صارفین کو ایک ماہ کے دوران چاند کے مکمل ہونے سے لے کر چھپنے تک کے تمام مراحل کے بارے آگاہی فراہم کرنا تھا۔
واضح رہے گزشتہ روز گوگل کا ڈوڈل اکتوبر کے چاند کے آخری مراحل کو ایک یادگار کے طور پر پیش کرہا تھا جسے ہاف مون کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ اس کے بعد ایک نیا چاند پیدا ہوگا۔
اس ڈوڈل گیم میں ایک مسکراتا ہوا، آدھا روشن چاند گوگل کے سرچ بار کے اوپر آنکھ کو جھپکاتا ہے جبکہ چاند کے چکر کی تصویر اوپری حصے میں دکھائی گئی ہے۔
جب صارفین اس گیم کے بٹن پر کلک کرتے ہیں، تو وہ انہیں ایک انٹرایکٹو گیم میں لے جاتا ہے جہاں مختلف کارڈ کو چاند کے چکر کے مختلف مراحل کو ایک خاص ترتیب سے رکھنا ہوتا ہے اور اگر آپ سے درست انداز میں مکمل کر لیتے ہیں تو آپ کو کچھ پوائنٹس ملتے ہیں۔
یاد رہے گوگل ہر مہینے یہ گیم چاند کے مختلف مراحل سے مماثلت رکھتے ہوئے پیش کرے گا اس کے علاوہ 2024 کے قمری کیلنڈر کو ڈیسک ٹاپ اور فون وال پیپر امیجز ڈاؤن لوڈ کے لیے فراہم کرے گا۔