گوگل نے اینڈرائیڈ فونز صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے، یہ فیچر ٹرو کالر ایپ سے کافی ملتا جلتا ہے اور فی الحال گوگل فون کے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔
رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کا مقصد ایک گوگل سرچ کے ذریعے کالر کی شناخت کو یقینی بنانا ہے، فیچر کے تحت صارف کی جانب سے نامعلوم نمبر کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے گوگل سرچ کی جائے گی۔
ٹرو کالر کے برعکس گوگل کی جانب سے اسپام کالز کی روک تھام کے لیے انٹرنیٹ وسائل کو استعمال کیا جائے گا جس سے کالر کی درست شناخت میں مدد ملے گی۔
یاد رہے کہ گوگل کی جانب سے فی الحال اس فیچر کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔