ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے اب تک کا بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار

ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے اب تک کا بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار

ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لئے اب تک کا بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار

مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے اب تک کا بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ڈیجیٹل اواتار اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مصنوعات کی پروموشن اور انہیں فروخت کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

اے آئی اواتار اسکرپٹ پڑھ سکیں گے تاکہ مصنوعات کے بارے میں صارفین کو علم ہو سکے۔

اس فیچر کا بنیادی مقصد ٹک ٹاک میں ای کامرس کو فروغ دینا ہے اور کمپنی کا ماننا ہے کہ اے آئی اواتار انسانی کریٹیرز کا بھی مقابلہ کر سکیں گے۔

ایپ کی جانب سے 30 مختلف اواتار چند منٹوں میں تیار کیے جائیں گے جن میں سے کسی ایک یا سب کو ڈاؤن لوڈ کرکے پروفائل فوٹو یا اسٹوریز میں استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

ٹک ٹاک کی جانب سے روزانہ صرف ایک بار اس فیچر کو استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی، ایسا ممکنہ طور پر سرورز کو اوور لوڈنگ سے بچانے کے لیے کیا جائے گا۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں