موبائل فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

موبائل فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

موبائل فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

موبائل فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

حالیہ ٹیکسز کی بدولت پاکستان میں موبائل فونز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے لیکن اگر آپ آج بھی 50 ہزار تک کے بجٹ میں موبائل خریدنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو ایسے چند موبائل فونز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہیں آپ خرید سکیں گے۔

Vivo Y27s

ویوو کا یہ ماڈل کچھ عرصہ قبل ہی متعارف کروایا گیا ہے جس کی قیمت 41 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ اس میں 6.64 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے، موبائل میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی روم نصب کی گئی ہے، ساتھ 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری اور 50 میگا پگسلز کا کیمرہ دیا گیا ہے۔

Vivo Y22

اس موبائل کی قیمت 60 ہزار سے کم ہو کر 45 ہزار روپے تک آ گئی ہے جس میں 6.55  انچ ڈسپلے، 6 جی بی ریم، 128 جی بی روم ، 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری  اور 50 میگا پگسلز کا طاقتور کیمرہ دیا گیا ہے۔

Tecno Camon 20

ٹیکنو کے اس موبائل کی قیمت 43 ہزار روپے ہے، جس میں 6.67 انچ کا ڈسپلے، 8 جی بی ریم، جی 85 اوکٹا کور پراسیسر ، 64 میگا پگسلز کیمرہ اور 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے، بیٹر ی کو چارج کرنے کیلئے 33 واٹ کا فاسٹ چارجر بھی ہمراہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

Infinix Note 30

انفینکس نوٹ 30 کی قیمت 41 ہزار روپے ہے، اس  میں 6.78 انچ کی آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے، اس میں 8 جی بی ریم دی گئی ہے، ساتھ ہی تصاویر اور ویڈیوز کیلئے بڑی 256 جی بی کی بڑی میمری فراہم کی گئی ہے۔ تصاویر کیلئے 64 میگا پگسلز کا زبردست کیمرہ نصب ہے، 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری فیچرز میں شامل ہے۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں