صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔
میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے حالیہ ویڈیو بیان میں واٹس ایپ کا اپ ڈیٹ ڈیزائن متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔
ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کا لے آؤٹ اگرچہ نیا ہوگا لیکن ایپ صارفین کے استعمال کیلئے اب بھی آسان ہی رہے گی۔
واٹس ایپ کا نیا لے آؤٹ اور آئیکنز صارفین کو تیزی سے مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں مدد دیں گے، اینڈرائیڈ صارفین نئے نیوی گیشن بار کے ذریعے اپنے کونٹیکٹ جلد تلاش کرسکیں گے۔
میٹا کا کہنا ہے کہ کمپنی واٹس ایپ کے نئے لے آؤٹ کیلئے روایتی سبز رنگ کو الوداع کہتے ہوئے ایک چمکتے ہوئے سبز رنگ کو شامل کر رہی ہے۔
اس نئے شیڈ کے انتخاب سے قبل کمپنی نے 35 سے زیادہ رنگوں پر غورکیا، ڈارک موڈ ترجیح دینے والے صارفین کیلئے کمپنی نے ’گہرا ڈارک موڈ‘ متعارف کرایا ہے۔
نئے لے آؤٹ میں آئی فون صارفین تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے وقت شامل کیے گئے نئے expandable tray کے ذریعے فیچرز کو واضح طور پر دیکھ سکیں گے۔
یاد رہے کہ کمپنی کی جانب سے نئی تبدیلیوں کے آغاز کیلئے ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔