سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے بڑی خوشخبری

سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے بڑی خوشخبری

سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے بڑی خوشخبری

سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دورمیں بھرتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بقایات کی ادائیگی کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔

بیرسٹرسیف نے کہا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا ازسر نو جائزہ لے رہے ہیں، تربیت یافتہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو دیگرشعبوں میں ایڈجسٹ کریں گے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ تحریک انصاف کے سابق صوبائی حکومت نے حکومت اور عوام کے رابطے فعال رکھنے کیلئے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بھرتی کیا تھا، حکومت نے تشہیر کیلئے 1100  سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی کیے تھے تاہم نگران حکومت نے غیرقانونی طریقے سے منصوبے کو ختم کیا تھا۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں