کیا آپ ایسا تصور کر سکتے ہیں آپ کو رات میں بھی دن کا گماں ہو، تو جی ہاں ایسا ممکن ہے۔ ایک چینی کمپنی نے حال ہی میں ایک ایسی ٹارچ تیار کی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے آپ کو ایسا محسوس ہوگا کہ جیسے آپ نے سورج کو اپنے ہاتھ میں پکڑ رکھا ہو۔
آئی میلنٹ ایم ایس 32 نامی اس ٹارچ کو دنیا کی سب سے زیادہ روشن ترین ٹارچ کہا جارہا ہے، اس میں 200,000 لومینز تک روشنی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو کہ کسی بھی دوسری ٹارچ سے کہیں زیادہ ہے۔
Imalent MS32 نامی یہ ٹارچ اتنی طاقتور ہے کہ اس کا موازنہ صرف Imalent MS18 سے کیا جا سکتا ہے، جو ‘دنیا کی سب سے روشن ٹارچ’ کا سابقہ ریکارڈ رکھتی تھی۔ ایم ایس18 کی روشنی 100,000 لومینز تھی، جو کہ ایم ایس32 کی نصف سے بھی کم ہے۔ آئی میلنٹ ایم ایس 32 کی LED-powered روشنی 1,618 میٹر تک پہنچ سکتی ہے اور یہ 100 گاڑیوں کی لائٹس کے برابر روشن ہے۔
چینی کمپنی آئی میلنٹ نے اپنی ویب سائٹ پر ٹارچ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ دنیا کی سب سے روشن ٹارچ تلاش کر رہے ہیں، تو آئی میلنٹ ایم ایس 32 آپ کا بہترین انتخاب ہے۔کمپنی نے مزید کہا، آپ کو دیگر سپر برائٹ ٹارچز تلاش کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ آئی میلنٹ ایم ایس 32 اپنی 200,000 لومینز کے ساتھ تمام دوسرے ماڈلز کو پیچھے چھوڑ کربے مثال روشنی کے ساتھ رات کو دن میں بدل دیتی ہے۔”
اگرچہ یہ مارکیٹنگ کا بیان لگتا ہے، مگر تقریباً ہر کوئی مانتا ہے کہ ایم ایس 32 اپنے دعووں پر پورا اترتی ہے۔ یہ نہ صرف 200,000 لومینز کی عروجی روشنی فراہم کر سکتی ہے، بلکہ 40 منٹ تک 40,000 لومینز کی روشنی برقرار رکھ سکتی ہے۔ اور اگر آپ اسے 80 لومینز کے کم روشنی کے موڈ پر استعمال کریں، تو اس کی بڑی قابلِ تبدیل بیٹری پورے چارج پر 345 گھنٹے تک چل سکتی ہے، جیسا کہ آئی میلنٹ نے دعویٰ کیا ہے۔
دنیا کی سب سے روشن ٹارچ 32 CREE XHP70.2 LEDs سے چلتی ہے، جو کہ 13.4 سینٹی میٹر کے رفلکٹر کی مدد سے زیادہ سے زیادہ روشنی فراہم کرتی ہے۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ بنا گرم ہوئے 200,000 لومینز کیسے پیدا کرتی ہے تو آئی میلنٹ کا دعویٰ ہے کہ ایم ایس32 جدید ترین کولنگ سسٹم پر انحصار کرتی ہے تاکہ گرمی کو پھیلایا جا سکے اور طویل مدت تک متاثر کن روشنی کی سطح برقرار رکھی جا سکے۔
دنیا کی سب سے روشن ٹارچ کی واحد منفی چیز اس کی قیمت ہے جو کہ 749.95 ڈالر ہے، اس طرح یہ دنیا کی سب سے مہنگی ٹارچوں میں سے ایک ہے۔