سال 2026 کی پہلی ملک گیر انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کب سے ہوگا؟

سال 2026 کی پہلی ملک گیر انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کب سے ہوگا؟

سال 2026 کی پہلی ملک گیر انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کب سے ہوگا؟

پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے

پاکستان میں سال 2026 کی پہلی ملک گیر انسدادِ پولیو مہم 2 تا 8 فروری ملک بھر میں منعقد کی جائے گی۔

نیشنل ای او سی کے مطابق قومی پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ قومی پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ کمال سہراب گوٹھ پہنچ گئے، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے

قومی پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد مرد و خواتین پولیو ورکرز فرائض انجام دیں گے، والدین پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے محفوظ بنائیں۔

نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ پولیو ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں، پولیو مہم سے متعلق معلومات کے لیے 1166 پر کال کریں یا 03467776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں