دن بھر میں ورزش کیلئے کونسا وقت بہترین ہے؟ جو آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

دن بھر میں ورزش کیلئے کونسا وقت بہترین ہے؟ جو آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

دن بھر میں ورزش کیلئے کونسا وقت بہترین ہے؟ جو آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ دن بھر میں ورزش کیلئے کونسا وقت سب سے بہترین ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق موٹاپے کے شکار افراد اگر شام کو ورزش کریں تو ان کی صحت کو سب سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں 30 ہزار افراد کو شامل کیا گیا تھا جبکہ صبح، دوپہر یا شام کو ورزش کرنے کو مدِنظر رکھ انہیں مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

ان افراد کی جسمانی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے لیے وئیر ایبل ڈیوائسز کو استعمال کیا گیا۔

ان افراد کی صحت کا جائزہ لگ بھگ 8 سال تک لیا گیا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک معتدل سے سخت ورزش کرنے والے افراد میں دل کی شریانوں سے جڑے امراض سے متاثر ہونے یا موت کا خطرہ سب سے کم ہوتا ہے۔

تحقیق میں ان افراد کے ورزش کے دورانیے کو بھی دیکھا گیا تھا اور دریافت ہوا کہ 3 منٹ یا اس سے زائد دورانیے کی سخت ورزش صحت کے لیے گھنٹوں ورزش کرنے سے زیادہ بہتر ثابت ہوتی ہے۔

Source link

اپنا تبصرہ لکھیں