یوکے اردو نیوز،21 جولائی: راولپنڈی میں محکمہ موسمیات کا سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا سسٹم چوری ہوگیا۔
سیلاب کی پیشگی اطلاع کا سسٹم نالہ لئی کٹاریاں کے مقام پر نصب تھا۔ سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے سسٹم کے ساتھ سولر پینل اور سینسرز بھی چوری ہوگئے۔
پیشگی اطلاع دینے والے سسٹم کے ساتھ لگی بیٹریز اور کیبلز بھی چوری کرلی گئیں۔
تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے محکمہ موسمیات کے سسٹم کی چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔مقدمہ میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے الیکٹرانک انجینئر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق چور تالے توڑ کر قیمتی بیٹریاں، سولر پلیٹس، کاپر کیبلز، بورڈز اور باکس لےگئے، جدید سسٹم سیلابی صورتحال اور پانی کی سطح کی معلومات فراہمی کے لیے لگایا گیا تھا۔
خیال رہےکہ سیلابی صورتحال کی پیشگی اطلاع کے لیے نصب سسٹم جاپان سے منگوایا گیا تھا۔