بچوں کو کس عمر میں موبائل فون دینا چاہیے؟ بل گیٹس کی رائے جانیے

بچوں کو کس عمر میں موبائل فون دینا چاہیے؟ بل گیٹس کی رائے جانیے

بچوں کو کس عمر میں موبائل فون دینا چاہیے؟ بل گیٹس کی رائے جانیے

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے بتادیا کہ بچوں کو کس عمر میں موبائل فون دینا چاہیے۔

کچھ عرصہ قبل بل گیٹس نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے اپنے بچوں پر ٹیکنالوجی کے استعمال پر حیران کن پابندیاں عائد کی تھیں۔

بل گیٹس کے مطابق انہوں نے اپنے تینوں بچوں کو 14 سال کی عمر تک موبائل فون رکھنے کی اجازت بھی نہیں دی حالانکہ تینوں کو شکایت تھی کہ ان کے تمام دوستوں کے پاس موبائل فونز موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب میرے بچوں کو موبائل فونز مل گئے تو میں نے ان کے استعمال پر سختی سے نگرانی کی جبکہ کھانے کی میز پر ڈیوائسز کا استعمال ممنوع تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اکثر ایک وقت طے کردیتے تھے جس کے بعد بچوں کو اسکرین کے ساتھ وقت گزارنے کی ضرورت نہیں ہوتی تھی اور اس طرح انہیں صحیح وقت پر سونے میں مدد ملتی تھی۔

بل گیٹس نے کہا کہ بچوں کو اسکول کے کام یا تدریسی سرگرمیوں کے لیے موبائل فونز استعمال کرنے کی اجازت تھی۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں