برطانیہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

برطانیہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

یوکے اردو نیوز،21جولائی: برطانیہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان میں سفر کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے ۔

ہم نیوز کے مطابق برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو پاک افغان سرحد، خیبر پختون خوا کے شہروں اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سفر نہ کرنے، اس کے علاوہ آزاد جموں کشمیر میں ایل او سی کے اطراف میں 10 میل تک سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

برطانوی ایف سی ڈی او نے اپنے شہریوں کو باجوڑ، بنوں، بونیر چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع خیبر سمیت کوہاٹ، کرم، لکی مروت لوئردیر، مہمند اورکزئی، پشاور شہر، سوات اور ٹانک کا سفر نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

برطانوی حکام کے مطابق برطانوی شہری شمالی وزیرستان، اپرجنوبی وزیرستان لوئر، جنوبی وزیرستان، اس کے علاوہ مانسہرہ اور چلاس کے درمیان براستہ بٹہ گرام، بشام، داسو اور قومی شاہراہ این 15 پر بھی سفر نہ کریں۔

ایف سی ڈی او نے برطانوی شہریوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مردان رنگ روڈ کے شمال سے چترال شہر تک قومی شاہراہ این 45 پر بھی سفر سے گریز کریں، جبکہ تمام صوبہ بلوچستان ما سوا بلوچستان کے جنوبی ساحلی علاقوں کے سفر سے بھی رک جائیں ۔

اسی طرح بلوچستان کے جنوبی ساحلی علاقوں میں قومی شاہراہ این 10 موٹروے، اور این 25 سے بلوچستان سندھ بارڈر بشمول گوادر شہر کا بھی غیر ضروری سفر نہ کیا جائے، جبکہ نواب شاہ سمیت سندھ کے تمام شمالی اضلاع کے سفر سے بھی اپنے شہریوں کو منع کر دیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں