اے آئی ٹیکنالوجی سے متعلق ایلون مسک کی ایک اور حیران کُن پیشگوئی

اے آئی ٹیکنالوجی سے متعلق ایلون مسک کی ایک اور حیران کُن پیشگوئی

اے آئی ٹیکنالوجی سے متعلق ایلون مسک کی ایک اور حیران کُن پیشگوئی

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے متعلق ایک اور حیران کُن پیشگوئی کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس میں ایک کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ مستقبل میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ہم سے تمام ملازمتیں چھین لے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ہم سب ہی ملازمتوں سے محروم ہو جائیں، مگر میرے خیال میں ملازمتوں سے محرومی ضروری نہیں کہ کوئی بُری چیز ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ مشغلے کے طور پر ملازمت کرنے کے خواہشمند ہوں گے تو پھر آپ کام کر سکیں گے، مگر اس سے ہٹ کر اے آئی اور روبوٹس ہمارے لیے تمام کام کر سکیں گے۔

ایلون مسک کے مطابق ایسی صورتحال میں دنیا کو ‘یونیورسل ہائی انکم’ ماڈل کی ضرورت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جب تمام افراد ملازمتوں سے دور ہوں گے تو پھر ہماری زندگی کا مقصد کیا ہوگا؟ میرے خیال میں اس وقت بھی انسانوں کا کوئی کردار ضرور ہوگا اور اسی طرح ہم اے آئی ٹیکنالوجی کو بامقصد بنا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک اس سے قبل کئی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرچُکے ہیں۔



Source link

اپنا تبصرہ لکھیں