مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ اگلے 25 برسوں کے دوران ایک عالمی وبا کے خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اپنے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ آج کے عہد میں بہت زیادہ بدامنی سے ایک بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایک بڑی جنگ سے بچ گئے تو بھی اگلے 25 برسوں کے دوران ایک عالمی وبا کے خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوال یہ نہیں کہ اگلی وبا کا سامنا کب ہوگا بلکہ یہ ہے کہ کیا دنیا کووڈ 19 کے بعد اب نئی وبا کے لیے کتنی تیار ہے؟
بل گیٹس نے کہا کہ اگرچہ کووڈ کی وبا کے دوران ہم نے کافی کچھ سیکھا ہے مگر اب بھی یہ میری توقع سے بہت کم ہے۔
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی کا مزید کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ اگلے 5 برسوں میں حالات بہتر ہو جائیں مگر ابھی سب کچھ کافی حیران کن ہے۔