مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ میں آنے والے برسوں میں بھی اپنا کام جاری رکھنا چاہتا ہوں لیکن اب زیادہ محنت کرنے کا خواہشمند نہیں ہوں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرے دوست وارن بفٹ 94 سال کی عمر میں بھی ہفتے میں 6 دن دفتر جاتے ہیں، تو میں بھی وارن بفٹ کے نقش قدم پر چلنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے قیام کو 2025 میں 25 سال مکمل ہو جائیں گے اور ہم اب بھی پولیو کا خاتمہ نہیں کرسکے، ہم اب بھی ملیریا کا خاتمہ نہیں کرسکے، میں اس کے لیے پرعزم ہوں اور ہم بچوں کی اموات میں 50 فیصد کمی بھی لانا چاہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کم از کم 10 سال تک وہ کام جاری رکھنا چاہتے ہیں اور توقع ہے کہ میں 20 یا 30 سال تک سرگرم رہ سکوں گا۔