آئی فون کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 3 اسمارٹ فونز آئی فون 15 سیریز کے ہی ہیں۔
کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون کے دوران دنیا بھر میں ایپل کے آئی فون 15 کا غلبہ رہا۔ اس عرصے میں مجموعی مارکیٹ شیئر میں آئی فون 15 کا حصہ 4.1 فیصد رہا۔
3.7 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ دوسرا نمبر آئی فون 15 پرو میکس کے حصے میں آیا جبکہ 3.1 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ آئی فون 15 پرو تیسرے نمبر پر رہا۔
جنوبی کورین کمپنی کے گلیکسی اے 15 کے 5 جی ماڈل کے حصے میں چوتھا جبکہ 4 جی ماڈل کے حصے میں 5 واں نمبر آیا۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف حصوں میں اپریل سے جون 2024 کے دوران اسمارٹ فونز کی فروخت میں اضافہ ہوا۔